پاکستان میں کل 135 اضلاع اور 7 قبائلی علاقہ جات ہیں۔ اگست 2000ء سے قبل اضلاع ڈویژن کے تحت ہوتے تھے لیکن اس وقت ڈویژن کو ختم کرکے اضلاع کو براہ راست صوبوں کے ماتحت کر دیا گیا۔

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات 7 قبائلی علاقہ جات بشمول 6 سرحدی علاقے

2001ء سے قبل پاکستان میں کل 106 اضلاع تھے تاہم کراچی کے تمام اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی اور ملیر کو ضلع کراچی میں ضم کرنے سے ان کی تعداد گھٹ کر 102 رہ گئی۔ دسمبر 2004ء میں سندھ میں 4 نئے اضلاع کے قیام سے یہ تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھ کر 106 ہو گئی۔ ان نئے اضلاع کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں۔ ان اضلاع میں سے عمر کوٹ 2000ء سے قبل بھی ضلع تھا جبکہ کشمور، قمبر اور جامشورو پہلی مرتبہ ضلع بنے ہیں۔ مئی 2005ء میں حکومت پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دیا جس کے بارے میں اعداد و شمار بھی دستیاب نہیں۔ پنجاب میں ایک نیا ضلع چنیوٹ بھی بنا ہے جو فروری 2009ء میں تشکیل پایا۔ آزاد کشمیر میں 7 جبکہ گلگت و بلتستان میں 7 اضلاع ہیں۔

اس طریقہ سے صوبوں کے 114 اضلاع، آزاد کشمیر کے 7 اور گلگت بلتستان کے 7 اضلاع ملا کر پاکستان میں کل 128 اضلاع ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی علاقوں کی سات ایجنسیاں بھی ہیں جن کی الگ حیثیت ہے۔

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات


بلوچستان کے اضلاع



پنجاب کے اضلاع





  • اس پوسٹ کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کریں

    جدید تر اس سے پرانی